(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی دہشتگردی کے خلا ف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے مجاہدین غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے "فوجی” کو مسلسل بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں اور گزشتہ 72 گھنٹوں میں غزہ کے شمالی علاقے میں 10 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے مجاہدین نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج کو شدید ضربیں دیں، جس سے 100 دنوں سے جاری تباہ کن حملوں کے بعد بھی اس فوج کو بڑی ہزیمت کا سامنا ہے۔ ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے فوجی نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہیں جتنا کہ وہ عوامی طور پر ظاہر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کا واحد "کارنامہ” غزہ میں تباہی اور معصوم شہریوں کے خلاف مظالم ہیں۔ ابو عبیدہ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل اپنے فوجیوں کی حقیقی حالت اور ہلاکتوں کو چھپاتا ہے تاکہ اس کے فوجی کی عزت کو بچایا جا سکے۔آخر میں، ابو عبیدہ نے کہا کہ غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے مجاہدین کی بہادری اور میدان میں کارکردگی تمام آزاد لوگوں کے لیے ایک نمونہ بن گئی ہے۔