(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی ذرائع کے مطابق، آج شام شمالی غزہ میں بڑی مقدار میں آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا۔ یہ آگ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے باعث لگی، جس نے علاقے میں شدید تباہی مچادی۔
آگ کا مرکز مختلف علاقے تھے جن میں تل الزعتر، مفترق ابو عیطة، شارع البہتیمی، مفترق نصار اور اس کے ارد گرد کے علاقے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، آگ نے حِی العلمي، شارع روضة المصباح، اور ابراج الرزان کے ارد گرد کے علاقے بھی اپنی لپیٹ میں لے لئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، آگ کا سلسلہ مفترق ابو عیطة اور شارع البہتیمی تک پھیل گیا، اور اس نے شہر کے دوسرے حصوں کو بھی متاثر کیا۔ اس دوران، سیاہ دھویں کے کثیف بادل آسمان میں بلند ہوئے جس نے علاقے کو اپنی گرفت میں لے لیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک بڑا سانحہ ہے جس نے ان کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے۔ تاہم، اب تک حکومتی سطح پر کوئی تفصیلات نہیں آئی ہیں کہ اس تباہی میں کتنی جانی اور مالی نقصان ہوئی ہے۔