• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس 34 یرغمالیوں کی اسرائیلی فہرست سے متفق، نام حوالے کردیئے

غزہ معاہدے کے تمام بقایا نکات پر بات چیت مکمل ہو چکی ہے، اور اب سیاسی سطح پر فیصلے کا انتظار ہے۔

پیر 06-01-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
حماس 34 یرغمالیوں کی اسرائیلی فہرست سے متفق، نام حوالے کردیئے
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی سے اس وقت غزہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردی کو روکنے کیلئے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس دوران حماس نے غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

صیہونی ریاست کی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے گذشتہ روز غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ حماس نے صیہونی دشمن  کی طرف سے پیش کردہ 34 یرغمالیوں کی فہرست پر اتفاق کر لیا ہے، تاکہ ان کا تبادلہ فلسطینی قیدیوں کے بدلے ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے حصے کے طور پر کیا جا سکے۔ تاہم، حماس نے اس معاہدے کو غزہ سے اسرائیلی انخلا اور مستقل جنگ بندی کے معاہدے سے مشروط کیا ہے۔

اسرائیلی مذاکراتی وفد کے ذرائع نے بتایا کہ غزہ معاہدے کے تمام بقایا نکات پر بات چیت مکمل ہو چکی ہے، اور اب سیاسی سطح پر فیصلے کا انتظار ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق، یہ معاہدہ عبوری نوعیت کا ہو گا اور تقریباً دو سے تین ماہ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ معاہدے میں حماس کے رہنماؤں کو اندرون اور بیرون ملک نشانہ بنانے سے استثنیٰ دینے کی شرط رکھی گئی ہے، جس کے بدلے وہ غزہ کی پٹی چھوڑ دیں گے اور اقتدار ایک آزاد فلسطینی ادارے کے حوالے کر دیا جائے گا۔

اسرائیلی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی افواج کو تعینات کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ جنوبی لبنان میں یونیفِل کی موجودگی ہے، اور امریکہ اس معاہدے کی تمام شقوں کے نفاذ کی سرپرستی کرے گا۔ اس وقت اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے قریب پہنچنے کی اطلاعات ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں فریق حتمی معاہدہ کے کتنے قریب ہیں۔ اس دوران، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں کم از کم 9 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں اور اس ہفتے کے آخر تک ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچ چکی ہے۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیحماسصیہونیغزہفلسطینینسل کشییرغمالی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.