(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ الشهید عز الدین القسام بریگیڈ نے اعلان کیا کہ اس نے مجاہدین نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ کے مشرقی علاقے میں پیشقدمی کرنے والے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے 4 مرکاوا ٹینکوں کو متعدد طاقتور بموں کے ذریعے تباہ کر دیا ہے۔
القسام بریگیڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، ایک اور کارروائی میں، انہوں نے غزہ کے شمالی علاقے میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں صفطاوی سڑک کے مشرق میں موجود غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ایک مرکاوا ٹینک کو "شواظ” نامی بم سے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ، کتائب القسام کا کہنا ہے کہ اس کے مجاہدین اَلویہ النصر کے ساتھ مل کر ایک "ایپچی” ہیلی کاپٹر کو سام میزائل کے ذریعے مشرقی البریج کیمپ کے علاقے میں اسرائیل کے خلاف فائر کیا۔ دریں اثنا، شہید عمر القاسم کی فوج، جو جبهہ دیمقراطیہ لتحریر فلسطین کا عسکری بازو ہے، نے غزہ کے شمالی علاقے میں جبالیہ کیمپ کے مشرق میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے فوجیوں کے اجتماع کو مورٹر شیلز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔