• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کے بعد صدر محمود عباس نے بھی الجزیرہ پر پابندی لگادی

فلسطینی اتھارٹی کی وزارتی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ نشریات کی معطلی کا مقصد دھوکہ دہی اور لڑائی کے منظرناموں کو مزید ہوا دینے سے بچنا ہے

جمعرات 02-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیل کے بعد صدر محمود عباس نے بھی الجزیرہ پر پابندی لگادی
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) گذشتہ چند دنوں میں فلسطینی اتھارٹی نے بین الاقوامی شہرت یافتہ قطری ٹی وی چینل ‘الجزیرہ’ کی فلسطین میں نشریات عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

‘الجزیرہ’ فلسطینی مزاحمت اور اسرائیلی بمباری کے بارے میں سب سے زیادہ کوریج دینے والا چینل ہے، جس کے صحافی کئی بار اسرائیلی بمباری کا شکار ہو چکے ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ادارے ‘وفا’ کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد اشتعال انگیز مواد کی روک تھام کرنا اور مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوانوں کی سیکیورٹی فورس کے ہاتھوں ہلاکتوں سے متعلق خبریں نشر کرنے والے مواد کو دبانا تھا، جنہیں ‘الجزیرہ’ نے نمایاں طور پر کوریج دی تھی۔

‘الجزیرہ’ پر فلسطینی اتھارٹی کی اس پابندی کے پیچھے اسرائیل کا بھی دباؤ کارفرما ہے، کیونکہ اسرائیل نے پہلے ہی اس چینل کی نشریات پر مغربی کنارے میں پابندی عائد کر رکھی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی وزارتی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ نشریات کی معطلی کا مقصد دھوکہ دہی اور لڑائی کے منظرناموں کو مزید ہوا دینے سے بچنا ہے۔ اس کمیٹی میں وزارت ثقافت، وزارت داخلہ اور وزارت مواصلات کے وزراء شامل ہیں، جنہوں نے اس اقدام کی حمایت کی ہے۔

‘الجزیرہ’ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے پہلے بھی تنقید کا سامنا رہا ہے، اور اس کی نشریات پر ستمبر 2023 سے ہی اسرائیل نے مغربی کنارے میں پابندیاں عائد کی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں ‘الجزیرہ’ کے بیورو پر چھاپہ مار کر اس کی سرگرمیاں روکنے کی کوشش کی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی کے اس حالیہ فیصلے کے بعد، یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ‘الجزیرہ’ کی نشریات محصور شہر غزہ میں، جہاں حماس کی حکومت ہے، جاری رہیں گی، جب کہ یہ پابندی صرف مقبوضہ مغربی کنارے تک محدود رہ سکتی ہے۔

Tags: 'الجزیرہ'اسرائیلیجنگ بندیصیہونیغزہفلسطینیفلسطینی اتھارٹیمحمود عباسنسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.