• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کے 453 دن: مزید 12 فلسطینی شہید

غزہ پر صیہونی دہشتگردی کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 45,553 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 108,379 ہو چکی ہے۔

بدھ 01-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کے 453 دن: مزید 12 فلسطینی شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے غزہ میں نسل کی کارروائیاں جاری رکھیں جن میں 12 فلسطینی شہید ہوئے ہیں اور 41 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حملے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کیے گئے، اور اس کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 45,553 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 108,379 ہو چکی ہے۔ یہ تعداد ابھی حتمی نہیں ہے، کیونکہ سیکڑوں فلسطینی تاحال  ملبے میں دبے ہوئے ہیں صیہونی فوج کی وحشیانہ  کارروائیوں اور وسال کی عدم موجودگی کے باعث انہیں نکالنے کے لیے امدادی ٹیمیں پہنچ نہیں پا رہیں۔

فلسطینی صحافیوں کے مطابق، ایک اسرائیلی ڈرون نے خان یونس شہر کے مشرقی علاقے، دوار المنارہ کے قریب فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ اسی دوران، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فضائیہ نے غزہ کے مشرقی علاقے شجاعیہ میں ایک مکان پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔ ان حملوں کے نتیجے میں غزہ میں انسانی بحران مزید گہرا ہو گیا ہے۔

غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں، جن میں شمالی شہر غزہ کے شیخ رضوان محلے اور مغربی علاقے کے مختلف مقامات شامل ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے قریب بمباری کی، اور اس کے علاوہ بروج کیمپ کے جنوبی مشرقی علاقے میں بھی شدید گولہ باری کی گئی۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے 2025 کے آغاز پر جب عالمی سطح پر نیا سال منایا جا رہا تھا، شمالی غزہ کے جبالیا علاقے میں ایک نئی قتل عام کی، جس میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیغزہفلسطینینسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.