• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ڈیل کے باوجود اسرائیل بمباری جاری رکھے گا، نیتن یاہو

نیتن یاہو کے بیان نے ثالثوں کی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے جو اس ڈیل کے لیے ضمانتیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

منگل 31-12-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر صیہونی دہشتگردی جاری، نیتن یاہو کا مذاکرات میں پیش رفت کا اعلان
0
SHARES
5
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے شدت پسند جنگی مجرم وزیراعظم  نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی واپسی کی کوئی ڈیل ہو بھی جائے تو اسرائیل جنگ دوبارہ شروع کرے گا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ کے مقاصد کو مکمل کرنے کے لیے لڑائی جاری رکھنا ضروری ہوگا۔ اس بیان نے بین الاقوامی ثالثوں کی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے جو اس ڈیل کے لیے ضمانتیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب غاصب صیہونی ریاست کے ایک اور شدت پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے قیدیوں کے خاندانوں سے ملاقات میں واضح طور پر کہا کہ وہ زندہ قیدیوں کی واپسی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

سموتریچ نے فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کو 7 اکتوبر جیسے مزید حملوں کا خطرہ قرار دیا۔ اس رویے نے قیدیوں کے خاندانوں کو شدید مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے، جو اس ڈیل کی جلد تکمیل کے لیے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

عبرانی اخبار ہآرتس کے تجزیہ کار عاموس ہارئل کے مطابق، ثالثی کی تمام کوششیں ناکامی کے قریب ہیں، اور صورتحال کا حل امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے ممکن ہو سکتا ہے۔

ہارئل نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کو اپنے عوام کے سامنے حقیقت بیان کرنی چاہیے کہ قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے امکانات کمزور ہیں۔

Tags: اسرائیلیحماسصیہونیغزہفلسطینینسل کشینیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.