• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نیتن یاہو امریکی دباؤ کے بغیر دہشتگردی روکنے کو تیار نہیں: اسرائیلی میڈیا

اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ وائٹ ہاؤس میں آتے ہیں اور نیتن یاہو کو جنگ ختم کرنے کا حکم دیتے ہیں، تو شاید یہ جنگ بندی ممکن ہو سکے۔

منگل 31-12-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
نیتن یاہو امریکی دباؤ کے بغیر دہشتگردی روکنے کو تیار نہیں: اسرائیلی میڈیا
0
SHARES
7
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کےذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر جاری جارحیت کو روکنے یا قیدیوں کے تبادلے کی کسی بھی ڈیل کو اس وقت تک منظور نہیں کریں گے جب تک کہ یہ فیصلہ امریکی صدر کی طرف سے واضح حکم یا دباؤ کے طور پر نہ آئے۔

اسرائیلی چینل "13” کے مطابق، نیتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی یا کسی معاہدے کے لیے اقدامات اس وقت تک معطل ہیں جب تک 20 جنوری کو امریکی صدارتی اختیارات کی منتقلی کے نتائج واضح نہ ہوں۔

چینل کے مطابق، اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ وائٹ ہاؤس میں آتے ہیں اور نیتن یاہو کو جنگ ختم کرنے کا حکم دیتے ہیں، تو شاید یہ جنگ بندی ممکن ہو سکے۔

اس صورتحال پر اسرائیلی فوجی حکام نے کئی بار خبردار کیا ہے کہ "غزہ میں جنگ کے بعد کا کوئی واضح منصوبہ نہ ہونا” خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ حکام کے مطابق، نیتن یاہو نہ تو حماس کے خاتمے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کو اختیارات دینے کے حق میں ہیں اور نہ ہی غزہ میں فوجی حکومت قائم کرنے پر راضی ہیں، جس کے باعث یہ تنازع مغربی کنارے تک پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے۔

Tags: اسرائیلیٹرمپجنگ بندیصیہونیغزہفلسطینینیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.