• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 9 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: صیہونی دہشتگردی کے 444 دن، شہداء کی تعداد45,259 ہوگئی

عبرانی اخبار "Haaretz" کے مطابق، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں تقریباً 70 فیصد مکانات اور عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے

پیر 23-12-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل غزہ میں سنگین جنگی جرائم کا مرتکب: ہیومن رائٹس واچ
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جاری دہشتگردی کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  32 فلسطینی شہید اور 54 زخمی ہو کر اسپتالوں میں پہنچ گئے۔

وزارت صحت نے صیہونی جارحیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہونے والی تباہی اور قتل و غارت گری تاریخ کی بدترین سطح پر ہے۔ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے اب تک 45,259 فلسطینی شہید اور 107,627 زخمی ہو چکے ہیں، جو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی غمازی کرتا ہے۔

عبرانی اخبار "Haaretz” کے مطابق، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں تقریباً 70 فیصد مکانات اور عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اخبار نے اسے "بھوت شہر” سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تباہی اتنی شدید ہے کہ یہاں تک کہ چند باقی عمارتوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ عسکری تجزیہ کار آموس ہیرل کے مطابق، اسرائیلی فوج نے اپنے آپریشن کی ابتدا 5 اکتوبر 2024 کو کی تھی، جس کے دوران جبالیہ کیمپ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، جس سے اس علاقے کی حالت زار مزید بدتر ہو گئی ہے۔

غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی اس جارحیت کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی جا رہی ہے، لیکن عالمی برادری کی خاموشی نے فلسطینیوں کی حالت مزید بدتر کر دی ہے۔ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کی زندگیوں کی تباہی کا یہ سلسلہ جاری ہے، اور فلسطینی عوام اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

Tags: اسرائیلیشہداءشہیدصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.