• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 4 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنین میں شدید جھڑپیں: مزاحمت کاروں کا صیہونی فوجی گاڑی پر دھماکہ

فلسطینی جنگجوؤں نے غاصب صیہونی افواج کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی بھرپور مزاحمت کی اور افواج کو  مشین گنوں اور دھماکہ خیز آلات سے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑا۔

جمعہ 20-12-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
جنین میں شدید جھڑپیں: مزاحمت کاروں کا صیہونی فوجی گاڑی پر دھماکہ
0
SHARES
0
VIEWS

( روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادادہ) مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر جنین میں مزاحمت کاروں اور غاصب صیہونی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ جینن بریگیڈز اور الاقصیٰ شہداء بریگیڈز کے جنگجوؤں نے، الرغیب محور پر صیہونی فوج کی ایک گاڑی پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا جس میں متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

فلسطینی جنگجوؤں نے غاصب صیہونی افواج کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی بھرپور مزاحمت کی اور افواج کو  مشین گنوں اور دھماکہ خیز آلات سے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، جنگجوؤں نے سلات الحارثیہ قصبے میں فوجی گاڑیوں کو گولیوں اور دھماکہ خیز مواد کی شدید بارش سے نشانہ بنایا۔ یہ حملے اس بات کا غماز ہیں کہ جنین میں فلسطینی مزاحمت مسلسل قابض افواج کے خلاف شدت اختیار کر رہی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب سے اسرائیلی فوج نے اس علاقے میں کارروائیاں تیز کی ہیں، فلسطینی جنگجو بھی جوابی حملوں میں تیزی لا چکے ہیں۔

دریں اثنا، جمعہ کی صبح اسرائیلی فوج نے نابلس کے مشرق میں واقع بلطہ کیمپ پر دوبارہ دھاوا بول دیا، جس سے مقامی مارکیٹ اسٹریٹ کی تعمیراتی ساخت کو شدید نقصان پہنچا۔ فوجی اس دوران کیمپ کے اندر بدعود اور الجماسین کی گلیوں میں بھی داخل ہوئے اور کئی گھروں کی تلاشی لی۔ مزید برآں، قابض افواج نے نابلس کے دیگر علاقوں جیسے رجیب گاؤں اور قلقیلیہ میں بھی حملے کیے اور مظلوم فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان کارروائیوں سے فلسطینی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے، جبکہ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔

Tags: اسرائیلیجنینصیہونیفلسطینیمزاحمت کارمغربی کنارہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.