( روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادادہ) شہید عزالدین القسام بریگیڈز، حماس کے عسکری ونگ، نے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کے 439ویں روز بھی مزاحمتی کارروائیوں میں بھاری جانی اور نقصان کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
بدھ کو ملٹری میڈیا کے مطابق، مجاہدین نے مختلف محاذوں پر قابض صہیونی افواج پر حملے کیے، جس میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں دشمن کے فوجیوں کو گھیر کر حملے کیے اور صہیونی گاڑیوں کو دھماکہ خیز آلات اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ "نیٹزارم” محور میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سائٹ کو 107 راکٹوں سے تباہ کرنے کی اطلاع دی گئی، جب کہ التوام کے علاقے میں ایک صہیونی فوجی کو زخمی کر دیا گیا۔
القسام بریگیڈز نے جبالیہ کے مغرب میں اور مسجد الخلیفہ کے قریب صفر کے فاصلے سے پانچ صہیونی فوجیوں کو ہلاک کیا۔ مزید کارروائیوں میں، مجاہدین نے بیت لاہیہ کے قریب ایک ٹینک پر دستی بم پھینک کر اسے تباہ کیا اور اس کے قریب موجود فوجیوں کو ہلاک کیا۔ شمالی غزہ میں ایک صہیونی ٹرک کو شواز ڈیوائس کے ذریعے اڑا دیا گیا، جب کہ مرکاوہ ٹینک کے پاس دشمن کے فوجیوں کو ہلاک کرکے ان کا اسلحہ چھین لیا گیا۔ القسام بریگیڈز کی ان کارروائیوں نے قابض افواج کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کر دیا ہے۔