• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکہ پر غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت کا مقدمہ

تنظیم نے اسرائیلی فوج پر عام شہریوں کو خوراک، پانی، ایندھن اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ نسل کشی اور شہریوں پر دانستہ حملے کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔

جمعرات 19-12-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
امریکہ پر غزہ میں اسرائیلی مظالم کی حمایت کا مقدمہ
0
SHARES
0
VIEWS

( روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادادہ) امریکا میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ڈیموکریسی ناؤ فار دی عرب ورلڈ نے امریکی محکمہ خارجہ کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی حمایت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تنظیم کے مطابق، فلسطینیوں اور فلسطینی نژاد امریکیوں کے ایک گروپ نے "ڈان” کی حمایت سے یہ مقدمہ درج کرایا، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے 1997ء میں منظور کیے گئے لیہی ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس قانون کے تحت امریکہ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث غیر ملکی افواج کو کسی قسم کی امداد فراہم کرنے سے روکا گیا ہے۔

تنظیم نے اسرائیلی فوج پر عام شہریوں کو خوراک، پانی، ایندھن اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ نسل کشی اور شہریوں پر دانستہ حملے کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔

ڈیموکریسی ناؤ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارہ لیہ وٹسن نے بیان میں کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیلی فوج کے ان یونٹوں پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کا مقصد امریکی وزارت خارجہ کو لیہی ایکٹ نافذ کرنے اور اسرائیلی افواج کو کسی بھی قسم کی امداد فراہم کرنے سے روکنا ہے۔ دوسری جانب، غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری جنگی جرائم کو 439 دن ہو چکے ہیں، جہاں معصوم خاندان مسلسل قتل و غارت، جبری بے دخلی اور دیگر مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔

Tags: اسرائیلیامریکہڈیموکریسی ناؤصیہونیغزہفلسطینینسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.