• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مزاحمت کاروں کے ہاتھوں 7 اکتوبر سے اب تک 25 ہزار اسرائیلی زخمی ہوئے

مزاحمت کاروں کے ہاتھوں 7 اکتوبر سے اب تک 25 ہزار اسرائیلی زخمی ہوئے

بدھ 18-12-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
مزاحمت کاروں کے ہاتھوں 7 اکتوبر سے اب تک 25 ہزار اسرائیلی زخمی ہوئے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادادہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج، سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں میں زخمیوں کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ یہ تعداد فلسطینی مزاحمت کاروں کے غزہ میں شدید حملوں کے دوران ریکارڈ کی گئی۔ مزاحمت کاروں کے ساتھ یہ جھڑپیں غاصب صیہونی افواج کی وحشیانہ کارروائیوں کا جواب ہیں جو اسرائیلی جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

اسی عرصے میں حزب اللہ کے ساتھ جنوبی لبنان میں زمینی معرکے بھی جاری رہے، جس نے اسرائیل کو کئی محاذوں پر الجھا دیا۔ اسرائیل کے سیکیورٹی ادارے کے مطابق اس دوران 5087 فوجی زخمی ہوئے ہیں، جو خاص طور پر زمینی جھڑپوں، بم دھماکوں اور دیگر حملوں کا نتیجہ ہیں۔ دیگر حملوں میں فلسطینیوں کی جانب سے کی جانے والی مزاحمتی کارروائیاں شامل ہیں، جنہوں نے متعدد اسرائیلی افواج کو معذور کر دیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر فوجیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے زخم گولیاں لگنے کی وجہ سے ہیں، جب کہ کئی افراد دھماکوں کی وجہ سے جلنے اور دیگر جسمانی چوٹوں کا شکار ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، نفسیاتی مسائل میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے ان کی روزمرہ کی زندگی اور کام پر اثر پڑ رہا ہے۔ "یدیعوت احرونوت” کے مطابق یہ طبی، جسمانی اور ذہنی نوعیت کی چوٹیں ہیں جو ان کی سماجی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کررہی ہے۔

Tags: اسرائیلیصیہونیغزہفلسطینلبنانمزاحمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.