• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارہ: آبادکار کونسلز کا صیہونی حکومت سے فلسطینی کیمپ خالی کرانے کا مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی پر اعتماد کے خاتمے اور فوجی چوکیوں کی تعداد بڑھانے، سڑکوں پر نقل و حرکت محدود کرنے، اور پر فوجی کارروائیوں کا مطالبہ

پیر 16-12-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مغربی کنارہ: آبادکار کونسلز کا صیہونی حکومت سے فلسطینی کیمپ خالی کرانے کا مطالبہ
0
SHARES
2
VIEWS

( روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادادہ) مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکار کونسلوں نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی کیمپوں کو خالی کرکے وہاں کے "سیکیورٹی تصور” میں بنیادی تبدیلیاں لائے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ  7 اکتوبر 2023 کے طرز کے حملوں کے اعادے کو روکنے کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

کونسلز نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی مزاحمت، خاص طور پر جینین بریگیڈ، اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہے، اور کیمپوں کو دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کا مرکز قرار دیا۔

آبادکاروں کے خط میں فلسطینیوں کے لئے ایران کی مدد پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، جسے مغربی کنارے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

انہوں نے فلسطینی اتھارٹی پر اعتماد کے خاتمے اور فوجی چوکیوں کی تعداد بڑھانے، سڑکوں پر نقل و حرکت محدود کرنے، اور بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کا مطالبہ کیا۔ آبادکار کونسلز کا کہنا ہے کہ فلسطینی کیمپوں میں آبادی کی منتقلی اور سخت حفاظتی اقدامات اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

Tags: آباد کاراسرائیلیصیہونیفلسطینیمغربی کنارہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.