(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)یمنی مسلح افواج نے کہا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے خلاف دو کامیاب ڈرون آپریشن کیے۔ ان کارروائیوں میں یمنی فضائیہ نے عسقلان اور یافا میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ یمنی فورسز کے بیان کے مطابق، یہ آپریشن فلسطینی عوام کی مظلومیت اور غزہ کی پٹی میں ان کی ثابت قدم مزاحمت کی حمایت میں کیے گئے ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یمنی مسلح افواج نے عراق میں اسلامی مزاحمتی تنظیم کے تعاون سے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں اہم اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد ڈرونز کا استعمال کیا۔ یمنی فورسز نے واضح کیا کہ ان کی فوجی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک اسرائیل غزہ کے خلاف جارحیت بند نہیں کر دیتا۔