(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت زراعت کے مطابق، قابض اسرائیلی فوج کی غزہ پر جاری نسل کشی کی جنگ کے دوران 200 فلسطینی ماہی گیر شہید ہو چکے ہیں۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت نے غزہ کی ماہی گیری صنعت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 4,600 ٹن مچھلی کی پیداوار کا نقصان ہوا، جس کی مالیت 20.129 ملین ڈالر ہے۔ اس صورتحال نے غزہ میں بے روزگار ماہی گیروں کی تعداد 5,000 تک پہنچا دی ہے، جبکہ اسرائیلی جنگی کشتیاں اور طیارے مسلسل ماہی گیروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔