(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیت حنون میں ایک رہائشی عمارت پر صیہونی افواج کی وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 25 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی اور لاپتہ ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردی کی کارروائیاں آج 431 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے، اس دوران صیہونی افواج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں نسل کشی بھی جاری ہے۔
غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 44,758 شہید اور 106,134 زخمی ہوئے چکے ہیں۔