(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں مزاحمت کاروں نے غاصب فوج کے ایک ٹرک جس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا کو اینٹی آرمر گولے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دھماکہ خیز مواد بھی پھٹ گیا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی عبرانی نیوز ویب سائٹ لبنان شیتاہ ایش کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی غزہ میں جبالیہ کے مقام پر مزاحمت کاروں کے ایک غیرمعمولی حملے میں 3 صہیونی فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی پر فائرنگ کی، غاصب فوج کے ایک ٹرک کو بم دھماکے میں استعمال ہونے والی ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا۔ ایک بندوق بردار مزاحمت کار نے ٹرک پر اینٹی آرمر گولہ فائر کیا جس کے نتیجے میں دھماکہ خیز مواد بھی پھٹ گیا۔ اس واقعے میں 3 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے مختلف زخموں کے ساتھ 18 فوجی زخمی ہوئے۔
عبرانی ویب سائٹ نے تصدیق کی ہے کہ فوجیوں کو نکالنے کے لیے انخلاء کے ہیلی کاپٹر شمالی غزہ کی پٹی میں اترے۔