(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اکتوبر 2023ء سے اب تک صیہونی ریاستی دہشتگردی میں شہید ہونےوالے فلسطینیوں کی تعداد 44,708 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 106,050 زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ غاصب صیہونی افواج کی جانب سے نہتے شہریوں کی نسل کشی کی کارروائیاں گذشتہ 14 ماہ سے بلا تعطل جاری ہیں جس میں اب تک 16 ہزار سے زائد بچے اور 12 ہزار سے زائد خواتین شہید ہوچکی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب افواج نے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نیتجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت مزید 44 فلسطینی شہید اور 74 زخمی ہوگئے ہیں۔