• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جنگ بندی مذاکرات، قیدیوں کے ناموں کے تبادلے کے مرحلے میں داخل

مذاکرات میں فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی کوششیں جاری ہیں، اور یہ مذاکرات مزید پیشرفت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

پیر 09-12-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
جنگ بندی مذاکرات، قیدیوں کے ناموں کے تبادلے کے مرحلے میں داخل
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کو روکنے اور مذاکرات کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے جس میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی  کے تبادلے کے معاہدے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مصر کے ذریعے غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی ابتدائی فہرست فراہم کی ہے، جس پر صیہونی وفد غور کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فریقین معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ ہیں اور مصر، قطر، ترکی اور امریکہ اس مذاکرات میں شامل ہیں۔ ان مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کی شرائط پر تفصیل سے گفتگو کی جا رہی ہے۔

حماس کے مذاکراتی وفد نے گذشتہ روز قاہرہ میں مصری جنرل انٹیلی جنس سروس کے حکام سے ملاقات کے دوران قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بات چیت کی تھی۔ اس دوران اسرائیلی قیدیوں کی فہرست اور عمر رسیدہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر بھی توجہ دی گئی۔ حماس نے اپنے مذاکراتی وفد کے ذریعے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ مذاکرات میں فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی کوششیں جاری ہیں، اور یہ مذاکرات مزید پیشرفت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

مصر کی ثالثی میں یہ مذاکرات مزید تیز ہو گئے ہیں، اور امریکی وفد بھی اس عمل کا حصہ بننے جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر 60 دن کے عبوری معاہدے پر بات چیت کی جا رہی ہے جس میں خوراک، ادویات اور ایندھن کی ضروریات کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ حماس نے اس معاہدے کو غزہ میں جنگ کے خاتمے اور مستقل جنگ بندی کے راستے کے طور پر اہم قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ، مصر فلسطینی اتھارٹی کو کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کی تشکیل کے لیے قائل کرنے کی کوششیں بھی تیز کر رہا ہے۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیصیہونیغزہفلسطینیقاہرہمذاکراتمصرنسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.