( روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کو آج 428 دن مکمل ہوگئے ہیں اس دوران غاصب صیہونی فوج نے شہر کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ، گزشتہ چار گھنٹوں کے دوران مزید 25 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق صیہونی افواج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں جن میں اسکول کالجز، عبادتگاہوں سمیت اسپتال اور بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 52 فلسطینی شہید اور 142 زخمی ہوگئے ہیں۔
وزارت نے وضاحت کی کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 44,664 شہید اور 105,976 زخمی ہوچکے ہیں۔