(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی افواج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کار بھی ہتھیار ڈالنے پر تیار نہیں ہیں۔
فلسطینی مزاحمت نے غزہ میں لڑائی کے مختلف محاذوں پر "ال اقصیٰ طوفان ” کے تحت اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے غزہ شہر کے شمال میں واقع صفتاوی کے علاقے میں قابض گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی نئی ویڈیوز جاری کردی ہیں۔
مجاہدین تحریک کے عسکری ونگ، مجاہدین بریگیڈز نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے مارٹر گولوں سے شہید احمد یاسین اسٹریٹ کے قریب الصفاوی راؤنڈ اباؤٹ کے مغرب میں قابض فورسز کے ایک ارتکاز کو تباہ کر دیا ہے۔ القسام بریگیڈ نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اس نے رفح کے مشرق میں الجنینا محلے میں الخیاط جنکشن کے قریب دو اسرائیلی "مرکاوا” ٹینکوں کو "ال یاسین 105” گولوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔