(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں کے ساتھ تاریخ کی بدترین نسل کشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے جس کی جدید تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کےعالمی دن کے موقعے پر اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں گذشتہ شال اکتوبر سے جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری اتنی شدید ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد کرہ ارض پر ایسی شدید بمباری کسی جگہ نہیں دیکھی گئی۔
بیان میں کہا کہ قابض اسرائیل بغیر کسی رکاوٹ کے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے‘‘۔انروا نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات اور مصائب دنیا کے کسی دوسرے علاقے کے پناہ گزینوں کی نسبت بہت طویل ہوگئی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج اپنی جارحیت بند کرے اور فوری جنگ بندی کا اعلان کرے۔