(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 16 ہزار سے زائد بچوں اور 12 ہزار سے زائد خواتین سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 44,363 ہوگئی جبکہ 105,070 زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی تازہ تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق غاصب صیہونی افواج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں آج بھی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 33 فلسطینی شہید اور 137 زخمی ہوگئے
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 44,363 ہوگئی ہے جبکہ 105,070 زخمی ہو چکے ہیں۔