(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ صیہونی ریاست کی جنگ بندی کی درخواست مزاحمت کی کامیابی ہے، اگر صیہونی ریاست مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ذریعے نے غیر ملکی خبر رساں ادارے فرانس پریس کو بتایا ہے کہا ہے کہ تحریک اسرائیل اور لبنان میں حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے بعد غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیلی قبضے کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
حماس رہنما جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، نے ایجنسی کو بتایا کہ لبنان میں جنگ بندی "مزاحمت کے لیے ایک فتح اور ایک بڑی کامیابی ہے۔”
انہوں نے زور دے کر کہا کہ تحریک نے "مصر، قطر اور ترکی میں ثالثوں کو مطلع کیا کہ حماس جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک سنجیدہ معاہدے کے لیے تیار ہے، اگر صیہونی ریاست اس میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو ۔
انھوں نے کہا کہ حماس کی سنجیدگی کے باعث غاصب صیہونی ریاست کسی معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹیں ڈالتی ہے اور اس سے بچنے کے لیے جنگ جاری رکھتا ہے۔