(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے 13 ماہ سے جاری جھڑپیں روکنے کے حوالے سے کیے جانے والے جنگ بندی معاہدے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حامی بھی ان سے شدید خفا ہیں۔
اسرائیل اور حزب اللہ نے امریکا کی زیر قیادت جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت اسرائیلی فورسز دو ماہ کے دوران جنوبی لبنان سے واپس جائیں گی جبکہ حزب اللہ بھی دریائے لطانی سے اپنے جنگو اور اسلحے کو ہٹا کر جنوبی لبنان کا قبضہ لبنانی فورسز کے حوالے کرے گا۔
حزب اللہ کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ہم نے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے حزب اللہ کو دہاہیوں پیچھے دھکیل دیا ہے، حزب اللہ کے پاس اب وہ طاقت نہیں رہی جو پہلے تھی۔
منگل کی شام اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی پر سکیورٹی حکومت کے اجلاس کے بعد تقریر کی جس میں انہوں نے کہا کہ جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک اس کے تمام اہداف حاصل نہیں ہو جاتے لیکن ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ “ سکیورٹی” منی وزارتی کونسل آج رات لبنان میں جنگ بندی پر رضامند ہو جائے گی۔
نیتن یاھو نے کہا کہ”میں نے آپ سے فتح کا وعدہ کیا تھا اور ہم فتح حاصل کریں گے۔ ہم حماس کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ اپنے تمام مغویوں کو واپس کریں گے۔