(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 فوجی زخمی ہوئے، اسرائیلی فوج کی نافذ کردیا سخت سنسر شپ کے باعث اسرائیلی فوج کو ہونے والے نقصان کی اطلاعات شائع کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ فوجی غزہ میں زخمی ہوئے جبکہ پانچ جنوبی لبنان میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں زخمی ہوئے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قابض فوج کی جانب سے لبنان کے سرحدی خیام قصبے پر قبضے کی کوششوں میں لبنان کے خلاف اسرائیلی فضائی جارحیت تیز کردی ہے جہاں اسے حزب اللہ کے مجاھدین کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔