(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) حزب اللہ نے خیام شہر کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع پر بمباری کی ہے، شامہ” کے مغرب میں ایک گائیڈڈ میزائل سے اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا۔
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے حملہ آور ڈرونز کی مدد سے جنوبی لبنان کے ضلع مرجعیون میں خیام شہر کے جنوبی مضافات میں دراندازی کرنے والی قابض فوج اسرائیلی فوج پر”عمرا گیٹ” پر حملہ کیا۔
لبنانی حزب اللہ نے وضاحت کی کہ ڈرونز نے اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔حزب اللہ نے اتوار کی شام ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے جنوبی گورنری کے ضلع صورمیں واقع قصبے "شامہ” کے مغرب میں ایک گائیڈڈ میزائل سے اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹینک تباہ ہوگیا۔
ایک دوسرے بیان میں جنوبی لبعنان میں تعینات حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے خیام شہر کے مشرق میں اسرائیلی قابض فوج کے فوجیوں کے ایک اجتماع پر بمباری کی ہے۔