(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی آرمی چیف کے خفیہ گرفتاری وارنٹ” موجود ہیں، عالمی فوجداری عدالت جب مناسب سمجھے وارنٹ گرفتاری کو جاری کر سکتی ہے۔
غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی سرکاری نیوز ایجنسی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ اسرائیلی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں اس بات کا خدشہ ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلوی سمیت سینئر اسرائیلی افسران اور عسکری قیادت کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرے گی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عدالت کی جانب سے "خفیہ وارنٹ گرفتاری” موجود ہیں جس کو عدالت جب مناسب سمجھے جاری کر سکتی ہے۔
کمیشن نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اسرائیل میں یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ وارنٹ گرفتاری کے بعد اسرائیل کے اتحادی ممالک ہتھیاروں پر پابندی کے اقدامات کر سکتے ہیں، حتیٰ کہ یہ اقدامم غیر اعلانیہ طریقے سے بھی ممکن ہے۔
یہ انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے جمعہ کی رات غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد کو کم کرنے سمیت متعدد اقدامات کے ساتھ جواب دینے کے لیے بلایا تھا۔