(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست نے محصور غزہ کے مختلف علاقوں میں رہائشیوں اور پناہ گاہوں میں موجود شہریوں کو آج بھی نشانہ بنایا جس کے نیتجےمیں خواتین اور بچوں سمیت مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینی خاندانوں، شہریوں اور بے گھر افراد کے خلاف نسل کشی کی کارروائیوں میں 209 فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے شہداء اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ غزہ کے اسپتالوں میں قابض فوج کےہاتھوں قتل عام کے نتیجے میں 62 فلسطینی شہید اور 147 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جارحیت میں سات اکتوبر 2023ء سے اب تک 43,665 شہید اور 103,76 زخمی ہو چکے ہیں۔