(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) ایک ہفتے کے دوران بیس صیہونی فوجیوں کی ہلاکتیں اور بھاری مالی نقصان ثبوت ہے کہ صیہونی فوج کو غزہ میں شکست ہوچکی ہے۔
گذشتہ روز مزاحمتی قوتوں کی جانب سے غیر قانونی صیہونی ریاست کے 5 فوجیوں کو جہنم واصل کرنے کے بعد اپنے جاری بیان میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کی جانب سے غزہ میں مسلسل مزاحمت اور قابض فوجیوں کو پہنچنے والا جانی اور مالی نقصان صہیونی ریاست کی غزہ میں شکست کا ثبوت ہے۔
حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کی قیادت میں فلسطینی مزاحمتی قوتیں روزانہ دشمن پر مہلک حملے کررہی ہیں، صہیونی فوج کو گذشتہ روز شمالی غزہ میں مزاحمتکاروں کی طرف سے مہلک حملے کا سامنا کرنا پڑا جب کہ اس سے ایک روز قبل بھی غزہ میں پندرہ صہیونی فوجی جھنم واصل ہوئے۔ یہ ہلاکتیں غزہ میں قابض صہیونی فوج کی شکست کا ثبوت ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج پر حملے میں پانچ صہیونی فوجی جھنم واصل ہوئے تھے جب کہ اتوار کے روز غزہ سے 15 صہیونی فوجیوں کی لاشیں منتقل کی گئیں۔