(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کی دہشتگردی کو آج 402 روز مکمل ہوگئے ہیں، 24 گھنٹوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 85 فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے گذشتہ روز شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس میں 36 فلسطینی شہید ہوئے، آج صبح سے مختلف علاقوں میں بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک 25 بچوں اور 13 خواتین سمیت 49 فلسطینی شہید ہوگئے۔ سول ڈیفنس کے سربراہ نے بتایا ہے کہ سیکڑوں زخمی شہریی تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی کارروائیوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث شہری دفاع کا عملہ زخمیوں کو نکالنے سے قاصر ہے۔