• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

جامعہ کراچی: فلسطین، لبنان کے موضوع پر تصویری نمائش

تصویری نمائش میں شہدائے فلسطین اور معصوم بچوں کی تصویروں سمیت امریکہ اور اسرائیل کے مظالم پر مبنی تصویریں بھی آویزاں کی گئی

جمعہ 08-11-2024
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
جامعہ کراچی: فلسطین، لبنان کے موضوع پر تصویری نمائش
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس۔آنلائن خبر رساں ادارہ) گذشتہ جمعرات کو جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے اشتراک سے غزہ اور لبنان کے موضوع پر تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

تصویری نمائش میں سیکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی اور فلسطین و لبنان میں درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ طلباء و طالبات نے اپنے فن کی مدد سے فلسطین اور لبنان میں غذائی قلت سمیت نسل کشی کے مسائل اور عالمی صیہونی اداروں کے بائیکاٹ کو اجاگر کیا۔

تصویری نمائش میں شہدائے فلسطین اور معصوم بچوں کی تصویروں سمیت امریکہ اور اسرائیل کے مظالم پر مبنی تصویریں بھی آویزاں کی گئی تھیں جبکہ فلسطینی مزاحمت حماس اور حزب اللہ کے شہداء شہید اسماعیل ھانیہ، شہید یحیٰ سنوار ، شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی بڑی بڑی تصویروں کے ساتھ فلسطینی اور لبنانی جھنڈے بھی لگائے گئے تھے۔

تصویری نمائش میں شعبہ فوڈ سائنس کے چیئر مین ڈاکٹر عبد الحق، ڈاکٹر محمد غفران، ڈاکٹر طاہرہ اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے شرکت کی۔ تصویری نمائش کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے طلباء و طالبات کی کوشش کی قدر دانی کی اور غزہ اور لبنان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے کردار پر روشنی ڈالی۔

مقررین کاکہنا تھا کہ غزہ اور لبنان میں جنگ نہیں بلکہ نسل کشی کی جا رہی ہے۔ عوام کو ایک طرف گولہ بارود سے قتل کیا جا رہاہے تو دوسری طرف بھوک اور پیاس کو ہتھیار بنا کر معصوم انسانی جانوں کو موت کی نیند سلایا جا رہاہے۔ انہوںنے عالمی برادری سمیت او آئی سی اور مسلم و عرب ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی کی شدید مذمت کی ۔

مقررین کاکہنا تھا کہ ایک انسان اور پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہم مظلوم فلسطینیوں اور لبنانی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔تصویری نمائش اور سیمینار کے اختتام پر طلباء و طالبات کو اسناد اور اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔

Tags: اسرائیلیتصویری نمائشجامعہ کراچیصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.