(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ مظالم کی تفصیلات جاری کردی ہیں، رپورٹ کےمطابق صیہونی افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نیتجے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 17 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک شہید فلسطیینوں کی تعداد 43,391 ہوگئی ہے جبکہ 102,347 زخمی ہیں، زخمی اور شہید ہونے والوں میں 70 فیصد سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں۔