(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی بستی المطلہ پر راکٹ گرنے سے ایک غیر قانونی آبادکارسمیت چار غیر ملکی مارے گئے جبکہ کریات شمعونہ میں راکٹ حملے سے دو صیہونی آبادکار جہنم واصل ہوئے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا کے مطابق لبنان سے مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے راکٹ داغہ گیا جو غیر قانونی صیہونی بستی المطلہ پر گرا جس کے نتیجے میں ایک صیہونی آبادکاراور چار غیرملکی مارے گئےاور ایک شخص زخمی ہوا
غیر قانونی صیہونی بستی المطلہ کونسل کے سربراہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ گزشتہ ایک سال سے حزب اللہ کے راکٹ حملوں کی زد میں ہے لیکن اسرائیلی حکمرانوں کو اب اس کی عادت ہوچکی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایاکہ حزب اللہ کی جانب سے ایک راکٹ غیر قانونی صیہونی بستی کریات شمعونا میں بھی گرا جس کی زد میں آکر دو صیہونی آبادکار ہلاک ہوگئے۔