(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو آج3سو 89 روز مکمل ہوگئے لیکن عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے باعث اسرائیلی فوج کی بے گھرفلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری نہ رک سکی ۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ روز مشرقی غزہ کے علاقے بیت لاھیہ میں رہائشی عمارت کو اسرائیلی فوج نے میزائلوں سے ن نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں عمارت میں پناہ گزین 150 سے زائد فلسطینی عمارت کے ملبے تلے دب گئے ، رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملےمیں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 123 ہوگئی ہے جس میں بڑی تعداد خواتین اوربچوں کی ہے جبکہ زخمیوں کی امداد کے لئے علاقے کا واحد اسپتال کمال عدوان میں صرف ایک ڈاکٹر مریضوں اور زخمیوں کے لئے موجود ہے باقی تمام ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کرلیا ہے یا انھیں علاقہ بدر کردیا ہے۔ رپور ٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 70 فیصد سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں۔