(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مجاہدین صیہونی فوج کے 28 ٹینک ، 4 فوجی بلڈوزر، ایک بکتر بند گاڑی، ایک فوجی کیریئر کے علاوہ۔ 3 "Hormuz 450” ڈرون "، اور ایک "Hormes 900” ڈرون کو گرانے میں کامیاب ہوئے۔
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کے ساتھ پہنچائے جانے والے غیر معمولی نقصان کی تفصیلات جاری کردی ہیں ، فیلڈ سمری کےمطا بق حزب اللہ نے سرحدی تصادم ، میزائل، فضائی افواج اور فضائی دفاعی یونٹ نے غاصب صیہونی ریاست کو ایک ہفتے کے دوران صیہونی "فوج” کو اس کے سازوسامان، بہت سے افسروں اور سپاہیوں کے لحاظ سےمحاذ آرائی کے پانچ محوروں میں بھاری نقصان پہنچایا ہے اور یہ مسلسل جاری ہے۔
جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیاہے کہ مجاہدین نے صیہونی فوج کے 28 ٹینک ، 4 فوجی بلڈوزر، ایک بکتر بند گاڑی، ایک فوجی کیریئر کے علاوہ۔ 3 "Hormuz 450” ڈرون "، اور ایک "Hormes 900” ڈرون کو گرانے میں کامیاب ہوئے۔ تفصیلات میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ نقصان لبنان کی سرحد پر دراندازی کے دوران پہنچایا گیا ہے جبکہ صیہونی ریاست میں ہونے والے نقصان اس کے علاوہ ہے ۔