(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی افواج نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور شمالی علاقے کے لاکھوں فلسطینیوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر غزہ کے جنوب میں خان یونس کی طرف زبردستی ہجرت کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دہشتگردی کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی افوواج نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی دہشتگردی میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 75 فلسطینی شہید اور 130 زخمی ہوگئے ہیں ۔7 اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی جارحیت میں اب تک 42,792 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 4 سو 12 زخمی ہوچکے ہیں ۔