(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) چار روز قبل غزہ میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اسرائیلی فوج کے سینیئر ترین افسر ڈیفنس فورس کی 401 ویں آرمرڈ بریگیڈ کی کمانڈ کرنل احسان دقصہ کو ہلاک کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں لڑائیوں میں 25 فوجی زخمی ہوئے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار یدیعوت احرنوت نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے ہے کہ رواں ماہ غزہ، لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں مزاحمت کاروں کی مختلف کارروائیوں کے دوران صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں سمیت 52 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح بالائی گلیلی کی طرف فائر کیے جانے والے راکٹ بیراج کے نتیجے میں تل ابیب سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ 508 ویں بٹالین کے ایک ریزرو فائٹر سار ایلاد نورسکی ہلاک ہوگیا۔
جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ہاتھوں بٹالین 9308 کے 42 سالہ ڈپٹی کمانڈر، ریزرو میجر ایویرام حریف کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا۔
یکم اکتوبر: جافا میں فائرنگ کے حملے میں 7 اسرائیلی مارے گئے۔
2 اکتوبر: جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کپتان کے عہدے کا ایک اسرائیلی افسر مارا گیا۔
2 اکتوبر: جنوبی حزب اللہ کے ہاتھوں لبنان میں لڑائیوں میں 7 اسرائیلی افسران اور فوجی مارے گئے۔
3 اکتوبر: جنوبی لبنان میں زمینی لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی افسر مارا گیا۔
4 اکتوبر: عراق سے شروع کیے گئے گولان کی پہاڑیوں میں ڈرون دھماکے کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
6 اکتوبر: بیئر شیبہ میں ایک اسرائیلی خاتون فوجی کو چاقو اور گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
6 اکتوبر: ایک اسرائیلی فوجی 4 ماہ قبل غزہ کی لڑائی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مارا گیا۔
7 اکتوبر: جنوبی لبنان میں لڑائی میں دو اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
8 اکتوبر: شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ لڑائیوں میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
9 اکتوبر: کریات شمونہ میں میزائل گرنے کے نتیجے میں دو اسرائیلی ہلاک ہوئے۔
10 اکتوبر: جنوبی لبنان میں لڑائی میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
10 اکتوبر: حیدرہ آپریشن میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک آباد کار ہلاک ہو گیا۔
10 اکتوبر: شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کی لڑائیوں میں 3 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
11 اکتوبر: مغربی گلیلی میں یارون کے علاقے میں حزب اللہ کے حملے اور اس کے نیتجے میں دھماکے میں ایک غیر ملکی کارکن مارا گیا۔
11 اکتوبر: جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح لڑائیوں میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
12 اکتوبر: ہرزلیہ میں ایک نرسنگ ہوم کی عمارت میں ایک اسرائیلی آباد کار مارا گیا، جسے لبنان سے آنے والے ڈرون نے نشانہ بنایا۔
14 اکتوبر: لبنان سے وادی آرا میں گولانی بریگیڈ اڈے کی طرف روانہ کیے گئے ڈرون کے دھماکے کے نتیجے میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
14 اکتوبر: جنوبی غزہ کی پٹی میں حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ زمینی لڑائی میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
15 اکتوبر: اشدود میں ایک اسرائیلی پولیس اہلکار فائرنگ کے حملے میں مارا گیا۔
17 اکتوبر: جنوبی لبنان میں لڑائیوں میں 5 اسرائیلی افسر اور فوجی مارے گئے۔
19 اکتوبر: عکا میں ایک کار پر براہ راست میزائل گرنے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک ہوا۔
19 اکتوبر: شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کی لڑائی میں دو اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
19 اکتوبر: جنوبی لبنان میں لڑائی میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔
20 اکتوبر: 401 ویں آرمرڈ بریگیڈ کا کمانڈر شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ لڑائیوں میں مارا گیا۔
22 اکتوبر: غزہ کی پٹی میں ایک آپریشنل ٹریفک حادثے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
22 اکتوبر: بالائی گلیلی میں ناوت موردچائی کے علاقے میں لبنان سے داغے گئے میزائل کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
22 اکتوبر: جنوبی لبنان میں لڑائیوں میں میجر کے عہدے کا ایک ریزرو افسر مارا گیا۔