(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی کارروائیاں جاری ،جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں بے گھر شہریوں پر بمباری سے 20 روز میں 650 سے زائد فلسطینی شہید اسپتالوں میں کفن ختم ہوگئے ۔
غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر منیر البرش کا کہنا ہے کہ 20 روز میں کمال عدوان اور العودہ ہسپتالوں میں 600 سے زائد شہداء پہنچے سینکڑوں تاحال لاپتہ ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر قتل عام کے باعث غزہ کے اسپتالوں میں کفن ختم ہوچکے ہیں اور ہم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں موجود کپڑے عطیہ کریں۔ فلسطینی حکام اور سول سروسز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے درجنوں افراد کی لاشیں سڑکوں پر بکھری ہوئی ہیں یا عمارتوں کے ملبے میں دبی ہوئی ہیں تاہم مسلسل بمباری کے باعث ان تک پہنچنا ممکن نہیں ۔