(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا کے جنوبی علاقے قیساریہ میں واقع اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر لبنان میں حزب اللہ کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں 9 صیہونی آبادکاروں کے زخمی ہونے اور عمارت کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے حملے کے وقت وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھیں ، دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری مختصر بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب کی طرف لبنان سے 3 ڈرونز داغے گئے جس میں سے دو کو دفاعی نظام نے مار گرایا اور صیہونی وزیر اعظم کے گھر پر گرا۔