(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی میڈیا نے مطابق حزب اللہ کے میزائلوں اور ڈرون نے اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر اپنے حملوں میں شدت اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کے درمیان لبنان میں حزب اللہ گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے 24 گھنٹوں کے اندر تیسری بار شمالی اسرائیل کے شہر صفد پر میزائلوں سے بمباری کی، سرحد پر دراندازی کرنے والی صیہونی فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نیتجے میں تین صیہونی فوجی جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوگئے۔
صیہونی عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ مغربی الجلیل میں غیر قانونی صیہونی بستی شلومی کے قریب ڈرون گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
صیہونی فوج کے ریڈیو نے حزب اللہ کے حملے کی تصدیق کی ہے کہ سرحدی قصبے قوزہ میں گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے بعد 8 ہیلی کاپٹر ہلاک اور زخمی فوجیوں کو لیکر حیفا کی بندرگاہ کے شمال مغرب میں واقع رمبم ہسپتال میں اترے۔