(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے لبنان اور غزہ میں سنگین جنگی جرائم جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے لبنان میں بازار کو اس وقت نشانہ بنایا جب عوام الناس خریداری میں مصروف تھے۔
لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے ماؤنٹ لبنان اور جنوبی نباتیہ میں شہری علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 32 افراد شہید ہوئے جبکہ بقیہ افراد دیگر علاقوں میں شہید ہوئے۔
وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رہائشی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 174 زخمیوں میں سے درجن سے زائد کی حالت نازک ہے۔
دوسری جانب غاصب صیہونی فوج نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ جس علاقے کو ہدف بنایا گیا وہاں حزب اللہ کے محفوظ ٹھکانے موجود تھے۔