(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) گذشتہ روز القسام کے مجاہدین نے صیہونی فوج کے ایک قافلے کو بوبی ٹریپ کرکے حملہ کیا تھا۔
قابض فوج نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ میں اس کے 3 فوجی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈز” کے حملے میں مارے گئے۔
القسام نے آج جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ اس نے قابض اسرائیلی فوج سے تعلق رکھنے والی ایک مشینی پیادہ کمپنی کو شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں ایک کمپاؤنڈ گھات میں پھنسایا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ "قابض فوج کمپنی 12 گاڑیوں اور فوجیوں سے لدے ایک ٹرک پر مشتمل تھی۔