(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) سات اکتوبر 2023ء سے غزہ پر جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 97,886 افراد زخمی اور 42,65 شہید ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی سے ہونے والے نسل کشی کی تازہ تفصیلات جاری کردیں ہیں۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فورسز نے شہر پر نسل کشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور وحشیانہ بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں پانچ فلسطینی خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 55 فلسطینی شہداء اور 166 زخمی ہوگئے ۔وزارت صحت نے بتایاکہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت سے سات اکتوبر 2023ء سے اب تک 97,886 افراد زخمی اور 42,65 شہید ہو چکے ہیں۔