• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس غزہ میں اب بھی مضبوط ہے، القسام نے صیہونی فوج پر حملوں کے مناظر جاری کردیئے

القسام نے الصفاوی جنکشن کے قریب گھات لگا کر ایک صہیونی "مرکاوہ 4" ٹینک کو نشانہ بنانے کے مناظر بھی شائع کیے ہیں۔ القسام بریگیڈز نے ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں

جمعرات 10-10-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
حماس غزہ میں اب بھی مضبوط ہے، القسام نے صیہونی فوج پر حملوں کے مناظر جاری کردیئے
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مجاھدین اپنی جنگی حکمت عملی کے تحت قابض صہیونی فوج کا غزہ میں مختلف محاذوں پر مقابلہ کرکے انہیں جانی نقصان سے دوچار کررہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسرائیلی جارحیت کو 370 روز گزرجانے اور طاقت کے بدترین استعمال کے باوجود غاصب فوج آج بھی اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے میں مکمل ناکام ہے اور حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی تحریکیں صیہونی فوج کو مسلسل نشانہ بنارہی ہیں۔

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین شہید القسام بریگیڈز نے غزہ میں ’طوفان الاقصیٰ‘ معرکے کے دوران قابض صہیونی فوج  جاری حملوں کے مناظر جاری کردیئے ہیں۔

القسام بریگیڈز کی طرف سے جاری مناظر اور ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاھدین اپنی جنگی حکمت عملی کے تحت قابض صہیونی فوج کا غزہ میں مختلف محاذوں پر مقابلہ کرکے انہیں جانی نقصان سے دوچار کررہے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے مزاحمتی حملوں میں قابض فوج کے ہزاروں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیاجا چکا ہے

بدھ القسام بریگیڈز کے ملٹری میڈیا نے بریگیڈز کے مجاہدین کے صیہونی افواج کا مقابلہ کرنے کے بارے میں متعدد عسکری رپورٹیں شائع کیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مجابدین نے متعدد جنگی محوروں میں گھس کر دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کا مقابلہ کیا اور دھماکہ خیز آلات کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی آرمر گولے اور اینٹی پرسنل میزائل کے ذریعے دشمن کو بھاری نقصان سے دوچار کیا گیا۔

القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں الصفاوی جنکشن کے قریب گھات لگا کر ایک صہیونی "مرکاوہ 4” ٹینک کو نشانہ بنانے کے مناظر بھی شائع کیے ہیں۔

القسام بریگیڈز نے ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں واقع الاسراء محلے میں "الیاسین 105” گولے سے صہیونی "مرکاوہ 4” ٹینک کو نشانہ بنایا۔

القسام مجاہدین نے صہیونی فوج پرایک اینٹی پرسنل ڈیوائس سے حملہ کرکے ایک گھر کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں متعدد صہیونی فوجی دب کر ہلاک گئے۔

Tags: اسرائیلیالقسام بریگیڈحماسشہیدصیہونیغزہفلسطینینسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.