• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

24 گھنٹوں میں 48 فوجی زخمی ہوئے ، صیہونی فوج کا اعتراف

مزاحمت روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے علاوہ قبضے کے مقامات پر راکٹ داغنے کا اعلان کرتی رہتی ہے

بدھ 09-10-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
24 گھنٹوں میں 48 فوجی زخمی ہوئے ، صیہونی فوج کا اعتراف
0
SHARES
8
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی جانب سے 48 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ صیہونی فوج کو پہنچنے والا نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان نے گذشتہ روز اعتراف کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ "فوج” نے وضاحت کی کہ 48 میں سے 30 فوجی لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہوئے، اور 18 غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی اعترافات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب لبنان میں اسلامی مزاحمت کا سامنا ہے، تقریباً ایک ہفتے سے اسرائیلی مقبوضہ فلسطین سے لبنان کی سرزمین میں دراندازی کی کوششیں کر رہے ہیں۔
مزاحمت روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے علاوہ قبضے کے مقامات پر راکٹ داغنے کا اعلان کرتی رہتی ہے، جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس نے جارحیت کے جاری رہنے کے باوجود اپنی میزائل صلاحیت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی فوج کی جانب سے مزاحمت کاروں کے ہاتھوں ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کرنے پر سخت سنسر نافذ ہے اور وہ اپنے نقصانات کو چھپاتی ہے، لیکن لبنان اور غزہ دونوں میں مزاحمت کی طرف سے جاری ہونے والے بیانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اس کی ہلاکتیں اور زخمی اس اعلان سے کہیں زیادہ ہیں۔

Tags: اسرائیلیحزب اللہحماسصیہونیغزہفلسطینیلبنانی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.