(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)8اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کو ایک سال مکمل ہونے پر لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے صیہونی ریاست پر راکٹوں اور میزائیلوں کی بارش کردی۔
غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے گزشہ شب تل ابیب میں اسرائیلی انٹیلیجنس یونٹ اور شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں پر 190میزائل اور راکٹ حملے کیے۔
حزب اللہ کے حملوں میں تل ابیب میں موساد ہیڈکوارٹرز کے ساتھ قائم انٹیلیجنس یونٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے منگل کو صبح 12:05 بجے غیر قانونی آبادکاروں کی ناجائز بستی "شلومی” میں اسرائیلی افواج کے ایک اجتماع کو میزائل لانچر سے نشانہ بنا کر اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا۔اسی وقت اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے "حنیتا” بستی میں قابض فوج کے ایک اور اجتماع کو میزائل لانچر سے نشانہ بنایا۔ 12:45 پر مجاہدین نے المرج کے مقام کے قریب غاصب صیہونی فوج کے ایک اورگروپ کو میزائل لانچر سے نشانہ بنایا۔
مزاحمتی مجاہدین نے صبح 5:00 بجے راکٹ لانچر سے "ڈیشون” "ڈیلٹن” اور شمائر کی بستیوں میں قابض آرٹلری پوزیشن کو بھی میزائل لانچر سے نشانہ بنایا۔تیسری بڑی کارروائی میں، صبح 5:00 بجے، حزب اللہ نے "یارون” بستی کے آس پاس میں اسرائیلی قابض افواج کے ایک اجتماع کو میزائل سے نشانہ بنایا جس میں صیہونی فوجیوں کے ہلا ک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔حزب اللہ نے میزائل حملوں میں صیہونی فوج کو غیر معمولی نقصان اور ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے۔