(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکاطیاروں اور توپ خانوں سے رہائشی علاقوں اور پناہ گاہوں میں موجود نہتے شہریوں پروحشیانہ بمباری کا سلسلسہ آج بھی تھم سکا۔
امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت سے غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کی دہشتگردی کو آج 365 دن ہوگئے، غاصب فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں رہائشی علاقوں سمیت پناہ گاہوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 23 فلسطینی شہید اور 66 زخمی ہوگئے ہیں۔