(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے غزہ میں قتل عام کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے، تازہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 14 فلسطینی شہید
فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پر صیہونی ریاست اسرائیل سنگین جنگی جرائم کی تازہ تفصیلات جاری کردی ہیں، رپورٹ کےمطابق غزہ پر سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کو آج 365 دن مکمل ہوگئے تاہم عالمی دباؤ کے باوجود غاصب ریاست نہتے فلسطینیوں کو اپنی وحشیانہ بربریت کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے دیر البلاح کے وسطی علاقے میں بے گھر فلسطینیوں کے لئے عارضی پناہ کا کام گاہ احمد الکرد اسکول کو نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 14 فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی دہشتگردانہ کارروائیوں کے نتیجےمیں اب تک 16 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 41 ہزار 8سو 2 ہوگئی 96 ہزار 8 سو 44 زخمی ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں ۔